ملک کو بری نگاہ سے محفوظ رکھنے کیلئے مسلح افواج کو جدید بنانا ہوگا ، نریندر مودی ،جدید اسلحہ و سازوسامان سے لیس فوج جنگ کے خلاف کامیابی کی ضمانت ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 17 اگست 2014 09:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کو ہر بری نگاہ سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کو مزید جدید بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ کو بحری بیڑے میں شامل کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ لڑنا اور پھر اس میں کامیابی حاصل کرنا ان دنوں کافی حد تک مشکل ہے تاہم جدید اسلحہ و سازوسامان سے لیس فوج جنگ کے خلاف کامیابی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہماری فوجی قومی بارے آگاہی حاصل ہوجائے گی تو کوئی بھی ہمارے ملک پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کریگا ۔

انہوں نے کہا کہ آئی این ایس کولکتہ میری ٹائم تجارت میں شامل لوگوں کا اعتماد بڑھ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :