شمالی بھارت میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی،مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مکان میں سوئے ہوئے7افراد ہلاک

اتوار 17 اگست 2014 09:30

دھرادن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)شمالی بھارت میں شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر24تک پہنچ گئی ہے،جیسا کہ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مکان میں سوئے ہوئے7افراد ہلاک ہوگئے ہیں،یہ بات حکام نے کہی۔گزشتہ دو روز کے دوران شدید بارشوں سے ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں،جس سے گزشتہ سال خونریز جان لیوامون سون بارشتوں اور سیلاب کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں،جن میں 5000کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندریش یادیو نے اے ایف پی کو بتایا کہ رات گئے بارش کی وجہ سے ایک مکان گر گیا جس کے ملبے سے امدادی کارکنوں نے سات افراد کی لاشیں نکالی ہیں جبکہ ایک خاتون زندہ حالت میں برآمد ہوئی ہے اور مزید بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد24تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاؤری ضلع میں حکام کے مطابق کم از کم50خاندان پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کیلئے فوج تعینات کی جارہی ہے۔

حکومتی ترجمان سریندر کمار کے مطابق آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران مزید بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر ریاستی حکام نے فوج اور فضائیہ کی مدد طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نریندرا مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریاست میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے جبکہ بھارت میں سالانہ بارشیں ملک کے فصلوں کے شعبہ کیلئے سازگار ثابت ہوتی ہیں،سیلاب،مٹی کے تودے اور عمارتیں گرنے کے واقعات عموماً مون سون سیزن کے دوران پیش آتے ہیں جو بھارت میں جون سے ستمبر تک جاری رہتاہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں مغربی بھارت کے شہر پونے میں مون سون بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تودے گرنے سے کم از کم151افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ہسمایہ ملک نیپال رواں ماہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں بدترین تودے گرنے کے واقعات کی زد میں آیا جس میں156افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :