چوہدری نثار کی پریس کانفرنس اور عمران خان کا خطاب اکٹھے شروع ہوئے ،سرکاری ٹی وی کے علاوہ تمام میڈیا نے عمران خان کا خطاب دکھایا

اتوار 17 اگست 2014 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس اور تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا خطاب اکٹھے شروع ہوئے،سرکاری ٹی وی کے علاوہ تمام میڈیا نے عمران خان کا خطاب دکھایا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کی ہی تھی اورتمام چینلز نے ان کی پریس کانفرنس چلا رہے تھے کہ اسی وقت تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے مارچ کے ساتھ خطاب شروع کردیا جس کے بعد تمام میڈیا نے عمران خان کا خطاب دکھایا،صرف سرکاری ٹی وی نے وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس برہ راست دکھائی۔