کولمبیا ، بس میں جھگڑا کرنے کے الزام میں پادری اور بس ڈرائیور کو 60سال قید کی سزا کا سامنا، جھگڑے کی وجہ سے کولمبیا میں 33بچے ہلاک ہو گئے تھے

اتوار 17 اگست 2014 09:30

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)کولمبیا میں چرچ کے ایک پادری اور ایک بس ڈرائیور کو گزشتہ روز سواریوں سے بھری ہوئی بس میں جھگڑا کرنے کا الزام عائد کئے جانے کے بعد60سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس جھگڑے کی وجہ سے کولمبیا میں 33بچے ہلاک ہو گئے تھے ۔شمالی کولمبیا میں مئی میں ہونیوالے اس المیہ کی وجہ سے ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑ گئی اور سڑکوں کے گاڑیوں کے لئے قابل استعمال ہونے سے متعلق قوانین پر کریک ڈاؤن کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

بس ڈرائیور جیمی گوئیٹاریز جو اس المیہ میں اپنے جو بچوں سے محروم ہو گیا اور چرچ کے پادری مینول ایبارا، جس نے ان کو کرائے پر حاصل کیا تھا ، پر متعدد جرائم کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس میں ممکنہ فراڈ کی شکل میں قتل عام کا الزام بھی شامل ہے ، یہ بات پراسیکیوشن کے ذرائع نے بتائی ہے ۔بچے اس وقت جل کر ہلاک ہو گئے جب گوئیٹاریز نے جریکین کے ذریعے بس میں دوبارہ ایندھن بھرا اور یہ شعلوں کی لپیٹ میں آگئی ، وہ جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ، ہجوم نے اس کا تعاقب کیا جس نے اس کے گھر پر خشت باری کی اور اس کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تین سے بارہ سال کی عمر کے بچے فونڈاکن کے چھوٹے سے شمالی شہر میں چرچ میں دعائیہ تقریب کے بعد گھر واپس آگئے۔

متعلقہ عنوان :