کولمبو ٹیسٹ سرفرا ز نے لاج رکھ لی ،گرین شرٹس پہلی اننگز میں 332رنز بنا کر آؤٹ ، سرفراز نے کیریئر کی پہلی شاندار سنچری سکور کی ، ہیراتھ 9وکٹیں لے اڑے ، سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنالئے ، 165کی برتری حاصل ، پاکستانی پیسرز جنید خان زخمی ہونے کے باعث باؤلنگ کو دھچکا ، 2وکٹیں عبدالرحمان نے حاصل کیں ، دن کے اختتام پر سنگاکارا 54اور کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے جے وردھنے 49رنز پر کریز پر موجود

اتوار 17 اگست 2014 09:17

کولمبو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان 332رنز بنا کر آؤٹ ، سرفراز نے کیریئر کی شاندار سنچری سکور کرکے ٹیم کی لاج رکھ لی ، ہیراتھ 9وکٹیں لے اڑے ، دوسری اننگز میں سری لنکا نے کھیل کے اختتام تک 2وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنا کر165رنز کی برتری حاصل کرلی ، پاکستانی پیسرز جنید خان زخمی ہونے کے باعث باؤلنگ نہ کراسکے ، عبدالرحمان 2وکٹیں لینے میں کامیاب کولمبو میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 244 رنز کے ساتھ تیسرے روز کا کھیل شروع کیا۔

عبدالرحمان ٹوٹل میں 16 رنز کا اضافہ کر سکے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کیرئر کی پہلی سنچری سکور کی وہ 103 رنز بنا کر رنگانا ہیراتھ کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے 4 رنز جوڑے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روزسری لنکا کے خلاف احمد شہزاد اٹھاون رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ جبکہ اظہر علی بتیس، یونس خان تیرہ اور کپتان مصباح الحق صرف پانچ رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے ،رنگانا ہیراتھ نے 9 ،پریرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے دوسری اننگز کا عمدہ آغاز کیا اور اوپنرز نے شاندار اوپننگ سٹینڈ دیا سری لنکا کی پہلی وکٹ سلوا کی گری جو صرف 17رنز بنا کر عبدالرحمان کی گیند پر آؤٹ ہوئیسری لنکا کی دوسری وکٹ اوپل تھرنگا کی گری جو 45رنز بنا کر عبدالرحمان کی گیند کا شکار بنے اس کے بعد کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 177تک پہنچا کر 165رنز کی برتری حاصل کرلی سنگاکارا نے شاندار نصری سنچری سکور کی جبکہ جے وردھنے نصف سنچری سے ایک رنز کی دوری پر ہیں ۔

پاکستان ٹیم کو جنید خان کے زخمی ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا رہا اکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں عبدالرحمان نے حاصل کیں ۔دن کے اختتام تک جے وردھنے 49اور سنگاکارا 54رنز پر کریز پر موجود تھے