داعش نے فلسفے اور کیمیا کی تعلیم پر پابندی لگا دی

اتوار 17 اگست 2014 09:31

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)عراق اور شام میں بیک وقت عسکریت میں مصروف داعش نے شام کے زیر قبضہ علاقوں کے تعلیمی اداروں میں فلسفے اور کیمیا کی درس و تدریس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ داعش کی طرف سے عائد کردہ اس پابندی کا اطلاق شام کے شمالی حصے کے شہر راقا کے طلبہ اور طالبات پر ہو گا۔

(جاری ہے)

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے لندن میں قائم ادارے '' آبزر ویٹری برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں نے اساتذہ اور سکولوں کے منتظمین کو حکم دیا گیا ہے کہ راقا کے تعلیمی اداروں میں اسلام کے مطابق نظام تعلیم ترتیب دیا جائے۔

داعش نے یہ بھی کہا ہے کہ اساتذہ کی طرف سے ترتیب دیے گئے اس نظام تعلیم پر داعش کا قائم کردہ بورڈ نظر ثانی کرے گا۔ اس حوالے سے راقا کے اساتذہ کے لیے مشاہروں اور اعزازیوں کو معقول بنانے کی بھی بات کی گئی۔فلسفے اور کیمیا کی تعلیم پر پابندی کے جواز کے طور پر داعش کی طرف سے کہا گیا ہے کہ '' ان دونوں مضامین خدا کے بنائے گئے قوانین کے منافی ہیں۔ واضح رہے سنی عسکریت پسندوں کی طرف سے پہلے ہی شام کے اس صوبے میں ایسے کئی تعلیمی اداروں کو بند کیا جا چکا ہے جو شامی رجیم کے زیر انتظام تھے۔

متعلقہ عنوان :