آئندہ اسلام آباد میں جلسے کرنے والی سیاسی جماعت کو صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کی بھی گارنٹی دینا ہوگی،وزیر داخلہ

اتوار 17 اگست 2014 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)آئندہ اسلام آباد میں جلسے کرنے والی سیاسی جماعت کو صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کی بھی گارنٹی دینا ہوگی اور جلسہ ختم کرنے پر صفائی کا سارا کام متعلقہ سیاسی جماعت خود کرے گی یا اس کی ادائیگی کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس قسم کے بڑے سیاسی اجتماعات کے باعث گندگی پھیلتی ہے اور پورا ماحول خراب ہوتا ہے اس لئے آئندہ کے لئے انتظامیہ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کرنے کی شرائط میں یہ شرط بھی شامل کرے گی کہ اس قسم کی سیاسی سرگرمی کرنے والی پارٹی صفائی کے نظام کو برقرار رکھے گی اور اپنا ایونٹ مکمل ہونے کے بعد صفائی کرکے کے جائی گی ۔

متعلقہ عنوان :