راجر فیڈرر، سرینا ولیمز اور ماریہ شرا پووا سنسناٹی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں داخل

اتوار 17 اگست 2014 09:17

سنسناٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) راجر فیڈرر، ڈیوڈ فیرر، ملوس رانک اور جولین بینیٹو نے سنسناٹی ماسٹرز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، خواتین مقابلوں میں سرینا ولیمز، ماریہ شرا پووا، کیرولین وزنیاکی اور اینا ایوانووچ نے فائنل فور میں جگہ حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں مرد و خواتین کے درمیان ٹینس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔