بھارت کے بیشتر پلیئر کاغذی شیر ہیں، جیفری بائیکاٹ،مانچسٹر میں دھونی الیون نے شکست سے بچنے کی کوئی کوشش نہیں کی، سابق انگلش اوپنر

اتوار 17 اگست 2014 09:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے بیشتر پلیئرز کاغذی شیر ہیں، مانچسٹر میں بھارتی ٹیم کی شکست حیران کن ہے۔سابق انگلش اوپنر کہتے ہیں کہ ویرت کوہلی پہلے چار ٹیسٹ میچزمیں ناکام رہے اور اوول کی پہلی اننگز میں بھی 6 ر نز پر پویلین چلے گئے، تفصیلات کے مطابق سابق انگلش بیٹسمین جیفری بائیکاٹ نے حالیہ دورے میں بھارتی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر حیرت کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اس طرح دھونی الیون کو مانچسٹرمیں شکست ہوئی وہ میرے لیے حیران کن ہے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم نے ناکامی کو ٹالنے کی کوئی کوشش نہیں کی، ایک انٹرویو میں سابق انگلش اوپنر نے کہا کہ درحقیقت مانچسٹر کا کھیل کم از کم اسی وقت ختم ہوگیا تھا جب ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جب آپ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کشمکش کا شکار ہیں، اور توقع ہے کہ پچ سیمرز کیلیے سازگار اور حریف ٹیم کے پاس چند ایسے بالرز موجود ہیں تو آپ کس طرح اس قسم کا فیصلہ کرسکتے اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس میں کامیاب بھی ہوجائیں گے؟بائیکاٹ کہتے ہیں کہ جس صورتحال نے انھیں زیادہ متاثر کیا وہ بھارت کے مطمئن اور ڈھیلے ڈھالے بیٹسمین تھے جنھوں نے معین علی کو ان کی کارکردگی سے بہتر پرکھا اور ان کی کوئی پرواہ نہیں کی، معین کومہمان بیٹسمینوں پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگئی جن کے پاس دنیا بھر میں اسپن بولنگ کے بہترین بولرز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :