افغانستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے 42 طالبان ہلاک

اتوار 17 اگست 2014 09:29

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بیالیس طالبان کو ہلاک کر دیا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کنڑ ، ننگڑھ ، پکتیکا ، قندوز اور لوگر میں سیکورٹی فورسز اور فوج نے مشترکہ کارروائی کی جس میں مقامی کمانڈرز سمیت بیالیس طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ چوالیس زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

درجنوں طالبان کو گرفتار بھی کیا گیا ، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چودہ دھماکا خیز مواد کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :