جرمنی کے حساس ادارے نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ہلیری کلنٹن سے فون پرگفتگو ٹیپ کی،جرمن جریدے کا انکشاف

اتوار 17 اگست 2014 09:29

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)جرمنی کے حساس ادارے کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی فون کالز پر ہونے والی بات چیت سننے کا انکشاف ہوا ہے۔جرمنی کے ہفتہ روزہ جریدے کے مطابق جرمن جریدے میں ہفتے کے روز شائع کی گئی اس رپورٹ کے مطابق نے پچھلے سال جان کیری کے سیٹلائٹ فون پو ہونے والی بات چیت بھی ٹیپ کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم میگزین کے مطابق اس حساس ادارے نے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت اس سے بھی ایک سال پہلے ریکارڈ کی تھی۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ فون کالز حادثاتی طور پر سنی گئی تھیں، اور اس حوالے سے تین اہم سرکاری شخصیات کو ہدف بنایا گیا تھا۔جریدے کے مطابق 2009 میں نیٹو کے رکن ملک ترکی کو بھی جرمنی کے حساس ادارے نے اپنی ان سرگرمیوں کا ہدف بنایا تھا۔ تاہم اس بارے میں جرمن ادارے بی این ڈی یا برلن میں قائم امریکی سفارت خانے نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔