خودکش بمباروں کی معیت میں بغدادی کا دورہ انبار

پیر 18 اگست 2014 08:08

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)دولت اسلامی عراق و شام 'داعش' کے بزعم خود خلیفہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے شہر الابنار کے مغربی قصبات راوہ اور القائم کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں بلدیات کے مقامی باشندوں نے ایک عرب ٹی وی کو بتایا کہ ابوبکر البغدادی کے گذشتہ روز کیے جانے والے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ پچاس گاڑیوں کا ایک قافلہ تھا جن پر متعدد خودکش بمبار بھی اپنے 'خلیفہ' کی حفاظت کے لئے موجود تھے۔

اہالیاں علاقہ کے مطابق ابوبکر البغدادی شام اور عراق کے سرحدی علاقے القائم میں موجود ہے جہاں سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اتوار کوکسی وقت شامی علاقے الرقہ جائیں۔قبائلی ذرائع نے بتایا کہ ان کے 'الحمزہ بریگیڈ' نے الرمادی کے مغربی علاقے میں داعش کا ایک حملہ پسپا کیا ہے۔