2 دن صوبے سے باہر رہا تو کیا قیامت آگئی وزیراعظم تو 6،6 ماہ ملک سے باہررہتے ہیں،پرویزخٹک

پیر 18 اگست 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ 2 دن صوبے سے باہر رہے تو کیا قیامت آگئی وزیراعظم تو 6،6 مہینے ملک سے باہر رہتے ہیں لیکن ان سے کوئی نہیں پوچھتا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ میں صوبے سے باہر تھا لیکن میرے وزرا صوبے میں موجود تھے اور اگر میں 2 دن باہر رہا تو کیا کوئی قیامت آگئی ہے جبکہ وزیراعظم تو 6،6 ماہ ملک سے باہر ہوتے ہیں لیکن ان سے کوئی نہیں پوچھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی بات نہیں کی تاہم اگر ہم گئے تو سب کو ساتھ لے کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :