رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دے دی،عمران خان اسلام آباد میں دس لاکھ افراد اکٹھا کرنے میں ناکام رہے ہیں،وہ دس لاکھ افراد کا حجم اکٹھا کریں تو وزیر اعظم نواز شریف بھی مستعفی ہو جائیں گے،بیان

پیر 18 اگست 2014 07:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد میں دس لاکھ افراد اکٹھا کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔وہ دس لاکھ افراد کا حجم اکٹھا کریں تو وزیر اعظم نواز شریف بھی مستعفی ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبات غیر آئینی ہیں اور غیر آئینی مطالبات سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی متفق ہو جائیں گے مگر عمران بتائیں تو انہوں نے دس لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کا وعدہ کیا تھا کہ وہ پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے ہیں لہذا وہ فوری طور پر کارکنوں کو لیکر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائیں