سیکیورٹی ضروریات پورا ہونے تک حماس کے ساتھ دیرپا فائر بندی نہیں ہوگی،اسرائیل

پیر 18 اگست 2014 08:08

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)اسرائیل قاہرہ میں براہ راست مذاکرات میں حماس کے ساتھ کسی قسم کی دیرپا فائر بندی پر اتفاق نہیں کرے گا جب تک اس کی سیکیورٹی ضروریات کو واضح طور پر پورا نہیں کیا جاتا،یہ بات وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہی۔

(جاری ہے)

یروشلم میں ہفتہ وار کابینہ اجلاس کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ صرف اسی صورت میں اگر اسرائیل کی سیکورٹی ضروریات کا واضح جواب سامنے آئے گا تو پھر ہم کسی قسم کی مفاہمت تک پہنچ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :