پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار اور سابق اولمپین جواء کھیلتے ہوئے گرفتار

پیر 18 اگست 2014 07:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)لاہور میں پولیس نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداراورسابق اولمپین کو جواء کھیلتے ہوئے بھاری رقم کے ساتھ گرفتارکر لیا۔پولیس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شپ لاہور پولیس نے جواء کی بڑی محفل پر چھاپہ مار کر پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت سابق اولمپین کو بھی حراست لے لیا جن میں انجم سعید ،دانش کلیم،کامران ارشد ،عرفان سینئر اوررانا ظہیر سمیت دیگر شامل ہیں ۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے 85 ہزار روپے سے زائد رقم بھی قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس نے ہاکی کے8 سابق کھلاڑیوں کو ہوٹل سے گرفتار کر کے ان پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا۔ کھلاڑی کہتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں پولیس نے ناجائز گرفتار کیا۔نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے لاہور میں قیام پذیر 8 سابق اولمپئینز رات کو ہوٹل میں موجود تھے کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور دیگر مشکوک افراد کے ہمراہ انہیں بھی گرفتار کر کے جوئے کا مقدمہ درج کر دیا۔اولمپئین انجم سعید اور دانش کلیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر اخلاقی حرکت میں ملوث نہیں تھے۔ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے بعد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :