آئی ایس آئی ایس پر امریکا کے تازہ حملے، ڈرون طیاروں نے عراقی شہر اربیل اور موصل ڈیم کے قریب اسلامی ریاست کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا

پیر 18 اگست 2014 08:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ ان کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے عراقی شہر اربیل اور موصل ڈیم کے قریب اسلامی ریاست کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں گزشتہ روزکی گئیں جن کا مقصد عراق میں جاری امدادی سرگرمیوں کی معاونت تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا ایک مقصد امریکی عملے اور تنصیبات کا تحفظ بھی تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ان کارروائیوں کا ایک مقصد کرد فورسز کو ڈیم کا قبضہ چھڑوانے میں مدد فراہم کرنا بھی ہے۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان حملوں کے بعد تمام طیارے ان علاقوں سے باحفاظت نکل گئے۔

متعلقہ عنوان :