جرمنی عراق کے لیے 24 ملین یورو کی امداد فراہم کرے گا،جرمن وزیرخارجہ

پیر 18 اگست 2014 08:05

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ جرمنی عراق میں انسانی بنیادوں پر 24 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق عراق کے دورے پر انہوں نے اربیل میں ایزدی برادری کے ایک مہاجر کیمپ کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

یہ افراد اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے حملوں اور قتل عام کے خدشات کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

فرانک والٹر اشٹائن مائر عراق کے دورے پر ایک ایسے وقت پہنچے ہیں، جب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے ایک گاوٴں میں 82 ایزدی مردوں کو قتل کر دیا، جبکہ عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا لیا۔ واضح رہے کہ جون میں اس شدت پسند تنظیم نے عراق کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور گزشتہ ہفتے سے امریکا اس تنظیم کے خلاف فضائی کارروائیاں کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :