سعودی عرب میں شراب تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی،شراب کے دھندے میں ملوث تین مشتبہ غیر ملکی گرفتار

پیر 18 اگست 2014 08:07

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء) سعودی عرب کے محکمہ مذہبی پولیس المعروف امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے دارالحکومت ریاض میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر شراب تیار کرنے والی ایک فیکٹری کا پتا چلایا ہے۔ چھاپے کے دوران تین غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لینے کے ساتھ کم سے کم نو ہزار لیٹر شراب بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امر بالمعروف کے ترجمان ترکی الشلیل نے ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کو ایک مکان میں شراب کی تیاری اور غیر ملکیوں کی غیر قانونی طور پر موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

اس اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں پر دو غیر ملکی مرد اور ایک خاتون موجود تھی، جو شراب تیار کر رہے تھے۔ پولیس نے مکان پر چھاپے کے دوران نو ہزار لیٹر شراب ضبط کر کے تینوں غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ چھاپے کے دوران شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات اور دیگر سامان کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :