مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دو اہلکار ہلاک ہوئے، بان کی مون

پیر 18 اگست 2014 08:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی امن فوج کے دو اہلکار مالی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ بان کی مون نے کہا کہ مالی میں امن مشن پر ہونے والے اس حملے میں سات فوجی زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق گذشتہ روز اپنے بیان میں بان کی مون نے اقوام متحدہ کے امن فوجی مشن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’افسوسناک‘ واقعہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز مشن کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مالی کے ٹمبکٹو علاقے میں بیر کے مقام پر ایک امن مشن کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی شمالی مالی میں ایک بم دھماکے میں امن مشن کے تین فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :