آزادی مارچ میں شریک خواتین اوباش نوجوانوں سے پریشان،کئی خواتین واپس گھروں کو لوٹ گئیں

پیر 18 اگست 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)آزادی مارچ میں شریک خواتین اوباش نوجوانوں سے پریشان،کئی خواتین واپس گھروں کو لوٹ گئیں،جم غفیرمیں خواتین کواپنی عزتیں بچانا مشکل ہوگیا۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کو جاری چار دن مکمل،خواتین نے قوم کے مسائل حل کرنے والے انقلابی اور آزادی مارچ کرنے والوں میں شامل اوباش نوجوانوں سے خواتین پریشان ہیں،لانگ مارچ میں شریک کئی خواتین دھرنا چھوڑ کر اپنی عزتیں بچا کر واپس گھروں کو لوٹ گئیں،کئی خواتیننے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے شکایت بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

اوباش نوجوانوں سے بچنے کیلئے عمران خان سمیت تمام مرکزی قیادت بار بار سٹیج سے اعلانات بھی کرتی رہی کہ خواتین کارکنوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔ ان سے بدتمیزی نہ کریں لیکن ان ہدایات کا کوئی اثر نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :