وزیراعظم نے آزادی وانقلاب مارچ کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرنے کیلئے4رکنی کابینہ کمیٹی کی منظوری دیدی ،کمیٹی مارچوں کے حوالے سے لمحہ لمحہ کی رپورٹ وزیراعظم کو دے گی

پیر 18 اگست 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)وزیراعظم نوازشریف نے آزادی وانقلاب مارچ کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرنے کیلئے4رکنی کابینہ کمیٹی کی منظوری دے دی جو درج بالا مارچوں کے حوالے سے لمحہ لمحہ کی رپورٹ وزیراعظم کو دے گی۔

(جاری ہے)

مانیٹرنگ کمیٹی میں چوہدری نثار علی خان،خواجہ آصف،احسن اقبال اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں مذکورہ کمیٹی مذاکرات دیگر حوالوں سے اپنی سفارشات بھی تیار کرکے وزیراعظم کوشش کرے گی،یہ کمیٹی غیر معینہ مدت تک کام کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :