پاکستانی نژاد پائلٹ حارث سلیمان کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

پیر 18 اگست 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء )حکومت پاکستان نے پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پاکستانی نژ اد پرعزم نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کو ان کی سماجی خدمات اور بہادری کے اعتراف میں 14 اگست کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ اعزاز 23 مارچ 2015 کو دیا جائے گا جسے وصول کرنے کیلیے ان کے اہل خانہ آئندہ سال امریکا سے پاکستان آئیں گے۔ حارث سلیمان اور ان کے والد ایک خیراتی ادارے کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے ایک انجن والے طیارے میں دنیا کا چکر لگانے نکلے تھے۔ وہ اپنے مشن کے تکمیل کے قریب تھے کہ امریکا میں ان کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا