”بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا“،عمران خان نے ”میرا“ سے شادی کی پیشکش کو معذرت کے ساتھ ٹھکرا دیا

پیر 8 ستمبر 2014 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء)”بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا“ کے مصداق پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے ”میرا“ کی شادی کی پیشکش کو معذرت کے ساتھ ٹھکرا دیا اور کہا کہ وہ ابھی نئے پاکستان بنانے میں مصروف ہیں اس کے فراغت کے بعد ہی شادی کے حوالے سے فیصلے کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ عمران خان نے اداکارہ میرا کی جانب سے شادی کی پیشکش کو ایک دلچسپ مذاق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ابھی اس پر غور کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔عمران کا کہنا ہے کہ وہ ابھی نئے پاکستان کے قیام میں مصروف ہیں ۔۔