”اماں مان گئی“ جمشید دستی نے استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر دیا

پیر 8 ستمبر 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء) آزاد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی نے رکنیت سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے ماں کو منا لیا اور استعفیٰ عمران خان کو دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آزاد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جمشید احمد دستی کو ان کی والدہ نے استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا تھا جس پر جمشید احمد دستی نے استعفیٰ نہیں دیا تھا اب اس نے والدہ کو استعفیٰ دینے پر آمادہ کرلیا ہے اور اپنا استعفیٰ عمران خان کو جمع کرادیا ہے اور اس حوالے سے اپنی والدہ کو منالیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :