بھارت کو شکست،قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے انعامات،فیفاہاوٴس لاہور میں ہونیوالی ایک تقریب میں فاتح فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں آفیشلز کے علاوہ فٹ بال کھلاڑیوں کی فیملی کی بھی شرکت ، کھلاڑیوں اور آفیشلز میں65لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے گئے

پیر 8 ستمبر 2014 03:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء) بھارت کو اس کی سرزمین پر سیریز میں شکست دینے والی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں65لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

فیفاہاوٴس لاہور میں ہونیوالی ایک تقریب میں فاتح فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں آفیشلز کے علاوہ فٹ بال فیملی نے شرکت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے بھارت کو اس سرزمین پر گول اوسط پر سیریز ہارنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس کامیابی سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوگیا ہے۔

اس سے کھلاڑیوں کے انڈین فٹ بال سپر لیگ میں شرکت کے بھی دروازے کھل گئے ہیں کیونکہ بھارتی فیڈریشن کے حکام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔آخر میں صدر فیڈریشن نے فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :