جاپانی وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا کے دو ملکوں کے سہ روزہ دورے کا آغاز کر دیا ،شینزو آبے اپنے دورے کے پہلے مر حلے میں بنگلہ دیش پہنچ گئے دوسر ے مر حلے میں سر ی لنکا جا ئیں گے ، جا پا نی وزیر اعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملا قا ت با ہمی تعلقا ت سمیت اہم امور پر تبا دلہ خیال

پیر 8 ستمبر 2014 07:29

ڈ ھا کہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے جنوبی ایشیا کے دو ملکوں کے ایک سہ روزہ دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ کسی جاپانی وزیر اعظم کا گزشتہ چَودہ برسوں میں بنگلہ دیش کا اور گزشتہ صدی میں سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال ہوائی اڈے پر پہنچے جہا ں بنگلہ دیشی ہم منصب ان کا استقبا ل کیا ،جاپانی وزیر اعظم کے ان دوروں کا مقصد اس خطّے میں اپنے اْس اثر و رسوخ کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے، جو اب بظاہر چین کے پاس جا چکا ہے۔

ڈھاکہ میں دونوں ملکوں کے ایک سو سے زیادہ بزنس لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے آبے نے کہا، ’مَیں اقتصادی ڈھانچے سے لے کر صاف پانی کے شعبوں تک بزنس کی بائیس سرکردہ شخصیات کو بنگلہ دیش میں بزنس کرنے کی قوی امید کے ساتھ اپنے ہمراہ لے کر آیا ہوں‘۔

(جاری ہے)

جاپان نے کوئلے سے چلنے والے 1350 میگا واٹ کے ایک بجلی گھر کے لیے بھی بنگلہ دیش کو 450 ملین ڈالر کا ترقیاتی قرضہ دیا ہے۔

جواب میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے آبے کو بتایا کہ بنگلہ دیش نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کے لیے اپنی درخواست سے جاپان کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آبے نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور زیادہ مستحکم ہوں گے۔براعظم ایشیا میں بڑی علاقائی طاقتوں کی جانب سے سفارتکاری کی یہ بھرپور کوششیں بھارت میں نریندر مودی کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے دیکھنے میں آ رہی ہیں، جنہوں نے اس سال مئی میں اپنی حلف برداری کی تقریب میں علاقائی رہنماوٴں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے عالمی اسٹیج پر زیادہ بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

بنگلہ دیش آنے سے پہلے شینزو آبے نے نریندر مودی کی میزبانی کی اور جاپان کی جانب سے نہ صرف بھارت میں چونتیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی بلکہ سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ’خصوصی اور اسٹریٹیجک گلوبل پارٹنرشپ‘ کی بھی بنیاد رکھی۔شینزو آبے کا یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کے اْس دورے سے پہلے عمل میں آ رہا ہے، جس میں وہ اس ماہ کے اواخر میں بھارت اور سری لنکا جائیں گے۔

جاپانی وزیر اعظم کے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے دوروں کا مقصد اقتصادیات اور سلامتی کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔ یہ دونوں جنوبی ایشیائی ممالک بھی امید کر رہے ہیں کہ ان دوروں سے اْنہیں جاپان کی جانب سے بڑے پیمانے پر وہ سرمایہ کاری مل سکے گی، جس کی کہ ان دونوں ملکوں کو شدید ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :