حکومت نے طاہر القادری سے سیاسی مفاہمت کیلئے مشترکہ دوست تلاش کر لیا،منگل کو اسلام آباد پہنچنے اور دونوں فریقوں سے ملاقات متوقع

پیر 8 ستمبر 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء) وفاقی حکومت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے سیاسی مفاہمت کے لیے مشترکہ دوست کی خدمات حاصل کرلیں ۔ مشترکہ دوست کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے کافی تلاش کے بعد آخر کار ایسی شخصیت تلاش کرہی لی ہے جس کا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے قریبی تعلق ہے اور یہ تعلق اس شخصیت کا حکومت سے بھی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی نژاد پاکستانی شہری نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی حکومت کو یقین دہانی کرادی ہے ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ اہم شخصیت منگل کو اسلام آباد پہنچے گی اور ڈاکٹرطاہر القادری اور نواز شریف سے ملاقات کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :