آسٹریلوی ٹی20 ٹیم کے کپتان جارج بیلی ٹیم کی قیادت سے دستبردار، اگلے ماہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں ہونگے،جارج بیلی نے ٹی20 کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ پانے کے لئے دیا،مکان ہے کہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت ایرن فنچ کریں ،آسٹریلین بورڈ ، آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا مستقل حصہ بننا چاہتے ہیں، اسی لئے ٹی 20 کرکٹ چھوڑ رہے ہیں، ان کی دستبرداری سے نئے کپتان کو ورلڈ ٹی20 کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، جارج بیلی

پیر 8 ستمبر 2014 03:24

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء) آسٹریلوی ٹی20 ٹیم کے کپتان جارج بیلی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ہیں، وہ اگلے ماہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہونگے۔کرکٹ آسٹریلیاکے اعلامئے کے مطابق جارج بیلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ پانے کے لئے دیا۔ جارج بیلی کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا مستقل حصہ بننا چاہتے ہیں، اسی لئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑ رہے ہیں، ان کی دستبرداری سے نئے کپتان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، جارج بیلی کے اس فیصلے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے نئے ٹی ٹوئنٹی قائد کی تلاش شروع کردی ہے، امکان ہے کہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی قیادت اوپننگ بیٹسمین ایرن فنچ کریں۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں آسٹریلین ٹیم کی قیادت ان کے لئے باعث فخر ہے اور ٹیم کی قیادت کے دوران وہ اس سے بھرپور لطف اندوز بھی ہوئے ہیں۔ آئندہ چند برسوں کے دوران وہ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لئے ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ پر بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ اپنی قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ 32 سالہ جارج بیلی 28 بین الاقوامی ٹی 20 مقابلوں اور 44 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم اب تک وہ صرف 5 ٹیسٹ میچز ہی کھیل پائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :