امر یکی صدر نے دعش کے خطرات پر تبادلہ خیال کے لیے کانگریس کے رہنماوں کا اجلا س طلب کرلیا، اجلا س کل منگل کو وائٹ ہاوس میں ہوگا

پیر 8 ستمبر 2014 07:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)امریکا کے صدر براک اوباما نے عراق میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے متعلق واشنگٹن میں بڑھتی ہوئی تشویش پر تبادلہ خیال کے لیے کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماوں کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ملاقات کل منگل کو وائٹ ہاوس میں ہوگی۔

خیال رہے کہ اراکینِ کانگریس پانچ ہفتوں کی گرمائی تعطیلات کے بعد آ ج پیر کو واپس واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن رہنماوں کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے ان میں امریکی سینٹ میں ڈیموکریٹس کے سربراہ ہیری ریڈ ، ری پبلکن رہنما کانیل ، ایوانِ نمائندگان کے ری پبلکن سپیکر جان بینر اور ایوان میں ڈیمو کریٹس رہنما نینسی پیلوسی شامل ہیں۔ وائیٹ ہاوس نے تاحال اجلاس کے ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن قوی امکان ہے کہ ملاقات میں عراقی شدت پسندوں سے امریکی مفادات کو لاحق خطرات کا معاملہ سرِ فہرست رہے گا۔ دونوں جماعتوں کے ارکانِ کانگریس صدر اوباما سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ انہیں دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکی لائحہ عمل کی تفصیلات سے آگاہ کریں