جنرل راحیل شریف آئین کی سربلندی اور جمہوریت کے تسلسل پر غیرمتزلزل یقین رکھتے ہیں،شہبازشریف ،آرمی چیف کی موجودگی میں معاشی استحکام ، پارلیمنٹ کے تقدس اور جمہوریت کے مستقبل کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی،جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ ستمبر کے جذبے کے ساتھ برسرپیکار ہے،وزیر اعلی پنجاب

پیر 8 ستمبر 2014 07:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ ستمبر کے جذبے کے ساتھ برسرپیکار ہے اور مسلح افواج کے افسر اورجوان شمالی وزیرستان میں پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے -وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ہمیں اس وقت جنرل راحیل شریف جیسا سپہ سالار میسر ہے۔

جنرل راحیل شریف آئین کی سربلندی اور جمہوریت کے تسلسل پر غیرمتزلزل یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف جیسے آرمی چیف کی موجودگی میں پاکستان کے معاشی استحکام ، پارلیمنٹ کے تقدس اور جمہوریت کے مستقبل کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔