اسلامک سٹیٹ نے دوسرا مغوی لبنانی فوجی بھی قتل کر دیا، ایک ہفتے کے دوران دولتِ اسلامیہ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا یہ دوسرا لبنانی فوجی ہے

پیر 8 ستمبر 2014 07:28

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اپنی تحویل میں موجود لبنان کے ایک اور فوجی کو قتل کردیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران دولتِ اسلامیہ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا یہ دوسرا لبنانی فوجی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم نے ہفتے کو انٹرنیٹ پر عباس مدلج نامی فوجی اہلکار کے قتل کی تصاویر جاری کی ہیں جسے تنظیم کے جنگجووں نے شام سے لبنان کے سرحدی علاقے میں کی جانے والی ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران لبنانی پولیس اور فوج کے کئی دیگر اہلکاروں کے ساتھ اغوا کرلیا تھا۔

لبنان کی فوج نے تا حال مدلج کے قتل پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ مقتول فوجی اہلکار کا تعلق شیعہ مکتبِ فکر سے تھا اور شدت پسندوں کے مطابق اس نے ان کی تحویل سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام رہا تھا۔ دولتِ اسلامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کارروائی عراق میں اپنے ٹھکانوں اور جنگجووں پر امریکا کے فضائی حملوں کے جواب میں کی ہے۔ تنظیم نے اپنی تحویل میں موجود ایک برطانوی شہری کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :