جرمنی ، صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا حکام نے انتہا پسند گروپ کی تشکیل کردہ ’شرعی پولیس‘ کو کالعدم قرار ددیدیا

پیر 8 ستمبر 2014 07:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے حکام نے انتہا پسند سلفی مسلم نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ کی تشکیل کردہ ’شرعی پولیس‘ کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ٹی وی کے مطابق شہر وْوپرٹال میں چند انتہا پسند سلفی مسلمان اپنے ہم مذہب نوجوانوں کو منشیات، فحاشی اور موسیقی وغیرہ سے منع کرنے کے لیے ’شرعی پولیس‘ بن کر راتوں کو گشت کرتے ہیں تاہم جرمن حکام نے اس طرح کی نام نہاد پولیس کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ دریں اثناء جرمنی میں قائم مسلمانوں کی مرکزی کونسل نے بھی اس ’شرعی پولیس‘ سے فاصلہ اختیار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :