افغانستان میں اقتدار جلد منتقل نہ ہوا تو عالمی امداد داو پرلگ جائے گی : جرمنی، جر من حکو مت ایک مستحکم افغان حکومت کی جلد تشکیل چاہتی ہے، وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر

پیر 8 ستمبر 2014 07:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)وفاقی جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے افغانستان کے حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج پر تین ماہ سے جاری تنازعے کے فوری حل پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق دیگر عالمی لیڈروں کی طرح جرمن وزیر بھی افغانستان کے اچانک دورے پر پہلے مزار شریف پہنچے ، جہاں انہوں نے جرمن فوجی اڈے پر اپنے فوجیوں سے ملاقات کی اور بعد ازاں وہ دارالحکومت کابل پہنچے جہاں انہوں نے ملک کا آئندہ صدر بننے کے خواہاں دونوں امیدواروں ، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور دونوں صدارتی امیدواروں پر زور دیا کہ وہ ملک میں پہلے جمہوری انتقالِ اقتدار کو ممکن بنائیں ورنہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے دی جانے والی امداد داو پر لگ جائے گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر نے اپنے بیان میں کابل حکام کو خبر دار کیا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا سمیت دیگر اہم معاملات سے متعلق مذاکرات کے لیے ایک مستحکم افغان حکومت کی جلد تشکیل چاہتی ہے۔ جرمن وزیر شٹائن مائر شام کو کابل سے بھارت کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :