افتخار چوہدری کا متوقع ماورائے آئین اقدامات کیس میں فریق بننے کا امکان،درخواست بھی تیار کر لی گئی،( آج) سپریم کورٹ میں دائر کیا جانا متوقع

پیر 8 ستمبر 2014 07:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ میں متوقع ماورائے آئین اقدامات کے خلاف بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کی سماعت میں فریق بننے کا امکان ہے اور معتبر ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایک درخواست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ آج پیر کو سپریم کورٹ میں دائر کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی متوقع ماورائے آئین اقدام کے خلاف دائر درخواستوں میں فریق بننے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔وہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں ہی عمران خان کے دھاندلی کے حوالے سے ان پر لگائے جانے والے الزامات پر بھی بات کی جا سکے گی اور ان کے جواب لیا جا سکے ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے درخواست بھی تیار کی ہے جو آج پیر کو دائر کئے جانے کا امکان ہے