تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں پر فیصلہ مذاکرات کے نتیجہ سے مشروط

پیر 8 ستمبر 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ حکومت اور عمران خان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت اور عمران خان کے ساتھ جاری مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی تک پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے بارے میں فیصلہ روک لیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئین کے مطابق کوئی بھی شخص سپیکر کو اپنا استعفیٰ بھیج دے تو اس ممبر کو بلائے بغیر استعفیٰ قبول ہو جاتا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کے رولز کے مطابق جو ارکان اسمبلی استعفیٰ دے تو اس سے تصدیق کے بعد استعفیٰ منظور کیاجاسکتا ہے ۔