سکاٹش ریفرنڈم،حامی اور مخالف آمنے سامنے، آزاد سکاٹ لینڈ کی مہم کا ہدف ریفرنڈم میں اکثریتی فتح حاصل کرنا ہے، وزریر اعلٰی ایلکس سیمنڈ، آزادی کے حق میں فیصلہ کرنے والوں کے پاس اپنے فیصلے پر ندامت کا موقع نہیں ہو گا،السٹر ڈارلنگ
پیر 15 ستمبر 2014 09:09
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)سکاٹ لینڈ کے وزریر اعلٰی ایلکس سیمنڈ نے اٹھارا ستمبر کو ہونے والے ریفرنڈم کو زندگی میں صرف ایک بار ملنے والا موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد سکاٹ لینڈ کی مہم کا ہدف ریفرنڈم میں اکثریتی فتح حاصل کرنا ہے۔لیکن برطانیہ کو اکٹھا رکھنے والی مہم کے رہنما السٹر ڈارلنگ کا کہنا ہے کہ آزادی کے حق میں فیصلہ کرنے والوں کے پاس اپنے فیصلے پر ندامت کا موقع نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کے ان کی کمپین ان ووٹرز کو ہدف بنا رہی ہے جو ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر پائے ہیں۔دونوں رہنما بی بی سی کے اینڈریو مار شو میں ریفرنڈم پر بحث کے لیے مدعو کیے گئے تھے۔رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق ’ہاں‘ اور ’نہیں‘ کمپین کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور یہ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ جیت کس کی ہو گی۔(جاری ہے)
مسٹر سیمنڈ کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ہدف صرف ایک ووٹ سے نہیں بلکہ بھاری اکثریت سے جیتنا ہے‘۔
سیمنڈ نے دعوٰی کیا کہ آزادی کے مخالفین کی تعداد اتنی زیادہ نہیں، بلکہ بہت سارے لوگ آزادی کے حق میں ہیں لیکن فیصلہ کرنے سے کترا رہے ہیں اور انہیں راضی کرنا ہی ہماری کمپین کی کامیابی کا راز ہے۔‘اس سوال کے جواب میں کہ اگر سکاٹش عوام ریفرنڈم میں آزادی کو مسترد کردیں تو کیا آپ دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کریں گے؟ سیمنڈ کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ کو سکاٹ لینڈ کا آئینی ریفرنڈم یاد ہو تو وہ پہلی بار 1979 اور پھر دوبارہ 1997 میں ہوا تھا۔‘السٹر ڈارلنگ کا کہنا تھا کہ میں نے ایک سال پہلے کہ دیا تھا کہ جوں جوں ریفرنڈم کی تاریخ قریب آئے گی، ’ہاں‘ اور ’نہیں‘ میں مقابلہ سخت ہوتا جائے گا۔ ان کے بقول ’اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ ہم اپنی زندگی کا سب سے اہم اور بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔‘مسٹر ڈارلنگ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم، انتخابات کی طرح نہیں جس میں ہر پانچ سال کے بعد ووٹر کے پاس اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا اختیار ہوتا ہے، ریفرنڈم میں فیصلے کے بعد آپ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ سکتے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ اکثریت نے ابھی تک اپنا فیصلہ نہیں کیا۔’نہیں‘ کمپین کے رہنما کے مطابق اس بارے میں بھی غیر یقینی ہے کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد این ایچ ایس اور پنشن سروسز کو کیسے فنڈ کیا جائے گا؟انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ میں اچھی، بڑی اور مثبت تبدیلی برطانیہ سے آزادی حاصل کئیے بغیر ہی لائی جا سکتی ہے۔ ایلکس سیمنڈ نے اینڈریو مار شو کو بتایا کہ اگر سکاٹ لینڈ آزاد ہو جائے تو ’ہاں‘ اور ’نہیں‘ کمپین ٹیمیں صرف ایک ٹیم میں تبدیل ہو جائیں گی اور وہ ہو گی، ’ٹیم سکاٹ لینڈ‘۔ سکاٹش وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد بینک آف انگلینڈ کو ہی مرکزی بینک کی حیثیت سے استعمال کیا جائے گا اور دونوں حکومتوں کے درمیان قرضوں اور ان کی ادائیگیوں کے معاملات پر بھی معاہدہ کیا جائے گا۔برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ آزادی کی صورت میں سکاٹ لینڈ برطانوی پاوٴنڈ کو ہی اپنی کرنسی کے طور پر استعمال نہیں کر سکے گا لیکن مسٹر سیمنڈ نے امریکی اکانومسٹ جوزف سٹگلٹز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کرنسی انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ دونوں کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہو گی۔ایلکس سیمنڈ اور السٹر ڈارلنگ ایسے وقت میں آمنے سامنے بیٹھے تھے جب رائے عامہ کے تین نئے جائزوں نے آزادی مخالف کمپین کی اکثریت ظاہر کی ہے۔نو اور بارہ ستمبر کے درمیان کئے گئے رائے عامہ کے چھ جائزوں کے اکٹھے جائزے کے مطابق ’نہیں‘ کمپین کو اکاون جبکہ ’ہاں‘ کمپین کو انچاس فیصد حمایت حاصل ہے۔آبزرور اخبار کے سروے کے مطابق ’نہیں‘ کمپین کو ترپن جبکہ ’ہاں‘ کمپین کو سینتالیس فیصد حمایت حاصل ہے۔ سنڈے ٹائمز کے سروے کے مطابق،’نہیں‘ کمپین کو پچاس فیصد جبکہ ’ہاں‘ کمپین کو انچاس فیصد سکاٹش عوام کی حمایت حاصل ہے۔البتہ سنڈے ٹیلی گراف کے سروے کے مطابق، سکاٹ لینڈ آزاد ہو جائے گا کیونکہ ’ہاں‘ کمپین کو چون فیصد جبکہ ’نہیں‘ کو چھیالیس فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔پیر 15 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
چیمپئنز لیگ ، نیوزی لینڈ کے ناردرن ڈسٹرکٹس نے لاہور لائنز کو72رنز سے شکست دے دی
-
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی قیادت کسی سینئر کھلاڑی کو سونپی جا ئے ،سینئر حکام کا چیئرمین پی سی بی کو مشورہ، میگا ایونٹ میں ٹیم کو متحد رکھنے کیلئے یہ اقدا م نا گزیر ہے شا ہد آ فریدی بہتر ین آ پشن ہے‘ ... مزید
-
آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی کل پاکستان لائی جائے گی،ٹرافی کو لاہوراور کراچی میں عام لوگوں کیلئے نمائش کیلئے رکھا جائے گا
-
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی
-
حکومت کی دھرنے میں مو جو د افراد کو گھر واپس جانے کیلئے پرکشش پیشکش ،گھر واپس جانے والوں نقد پیسے اور دیگر اخراجات بھی دئیے جائیں گے،ذرائع
-
ڈی آئی خان میں پولیس مقابلہ‘ دو دہشت گرد ہلاک
-
این ایف سی ایوارڈکے تحت واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر صوبوں کا وفاق سے احتجاج،حتمی فیصلہ کی خاطر جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان
-
مسلسل دوروں سے شہبازشریف کی صحت متاثر ہونے لگی،ڈاکٹروں کا وزیراعلیٰ کو کم از کم 5گھنٹے آرام کا مشورہ، شہباز شریف نے مشورہ ٹھکرادیا
-
اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 ارکان کے تقرر کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی، سمری کی منظوری راجا ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دی، کمیٹی میں جسٹس (ر) ایم رضا خان، ڈاکٹر نور احمد، صاحبزادہ ... مزید
-
موسم مانیٹر کرنے والے محکمہ موسمیات کے سات میں سے چار ریڈار کی مدت پوری ،محکمہ نے پھر بھی سیلاب کی بروقت اطلاع دے دی، ذرائع
-
سارا ملک سیلاب سے پریشان،حکومت نے بجلی کے زائد بلوں سے30 ارب کما لئے ، زیادہ قیمت لگا کر جو پیسے وصول کئے گئے وہ عوام کو واپس بھی نہیں مل سکیں گے،ماہرین،عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں کا شدید تشویش کااظہا ... مزید
-
ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات نہ فوری طبی امداد، حکمران خود وینٹی لیٹر پر ہیں: چودھری پرویز الٰہی ،دھرنوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پیشگی اطلاع کے باوجود لاکھوں عوام کو سیلاب کے حوالے کر دیا، تیسری ... مزید
-
چوہدری پرویز الہی کا تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ بہتر سودا ہوا ہے ،پرویز رشید ،مسلم لیگ ق دھرنے میں ادھار کارکن مانگ کا لاتی تھی،میڈیا سے گفتگو
-
ضمنی انتخابات، جاوید ہاشمی کے مقابلے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ ،تحریک انصاف کا مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو مقابلے میں لانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد، تھانہ سیکرٹریٹ میں طاہر القادری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ،مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر درج کیا گیا
-
پارلیمنٹ میں زیر بحث آنیوالا”شیرو“3ماہ قبل مرگیا تھا ،عمران خان
-
سکاٹش ریفرنڈم،حامی اور مخالف آمنے سامنے، آزاد سکاٹ لینڈ کی مہم کا ہدف ریفرنڈم میں اکثریتی فتح حاصل کرنا ہے، وزریر اعلٰی ایلکس سیمنڈ، آزادی کے حق میں فیصلہ کرنے والوں کے پاس اپنے فیصلے پر ندامت کا ... مزید
-
شام، اسلامک اسٹیٹ نے برطانوی مغوی کا سر قلم کر دیا،داعش نے ویڈیو جا ری کر دی ،بر طا نو ی وزیر اعظم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کرتے تو برطانوی شہری کا سر قلم نہ کیا جاتا‘ ... مزید
-
ایبولا وائرس، لائبیریا کی صدر نے اوباما سے براہ راست مدد اپیل کر دی،امریکہ ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی مدد کرے ، واشنگٹن کی مدد کے بغیر اس وباء کے خلاف جاری جنگ ہار جائیں گے‘ صدر ... مزید
-
امریکی طلبا ء کی اکثر یت بنکو ں کی مقروض،بہت سے مقروض افراد کی عمریں 65 سال یا اسے بھی زیادہ ہو چکی ہیں،یونیورسٹی ختم ہوئی دہائیاں گزر گئیں لیکن قرضہ واپس نہیں کیا، رپو رٹ
-
سکاٹ لینڈ کی آزاد ی یورپ میں آزادی کی تحریکوں کو ہوا دے گی،سیاسی قائدین کو سکاٹ لینڈ کی آزادی کی صورت میں بہت کچھ کھونا پڑے گا،عالمی تجزیہ کار
-
ملائیشین طیارہ فنی خرابی کے باعث کوالالمپور واپس،طیارہ جو کوالا لمپور سے بھارت کے شہر حیدرآباد کے لیے محو پرواز تھا تکنیکی خرابی کی وجہ سے کوالالمپور لوٹ گیا، تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے یا اس ... مزید
-
سعودی عرب‘ ننھا طالبعلم سکول گیٹ پر سوتا رہ گیا،محکمہ تعلیم نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی
-
ایران ،میچ دیکھنے پرگرفتار خا تو ن کی رہائی کی اپیل، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھیں کس الزام کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے ، اہلخانہ
-
انڈونیشیاء،کشتی ڈوبنے سے 14افراد ہلاک ، 12دیگر لاپتہ
-
شمالی کوریا، گرفتار امریکی شہری کو چھ سال قید بامشقت کی سزا
-
سیلاب اور بارش کی تباہ کاریاں جاری، کشتی اُلٹنے ، دیواریں گرنے سے دُلہا، 6بچوں سمیت 23افراد جاں بحق،مظفرگڑھ میں حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے دریائے چناب کا سیلابی پانی آبادیوں میں داخل
-
اسلام آباد‘دفعہ 144اورڈبل سواری کی خلاف ورزی ، پی ٹی آ ئی اور عوامی تحریک کے 650 کا رکنو ں کی بھی رہا ئی کا حکم ،پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری، سینکڑوں گرفتار ، اعظم سواتی، ڈی جے بٹ سمیت متعدد رہا
-
جمہوریت کا لبادہ اوڑھنے والے بھیڑیوں کا آخری وقت تک مقابلہ کروں گا ، وزیراعظم نواز شریف کی کرسی نہیں بچے گی، عمران خان،نوازشریف سے استعفیٰ لینے کے بعد سونامی کراچی کا رخ کرے گا،قوم عنقریب سڑکوں ... مزید
-
پاکستان میں انسانی اور جمہوری اقدار مرچکے، قانون قتل کردیا گیا، طاہر القادری ،معاشرتی، قانونی، معاشی اصلاحات اور ایسا نظام چاہتے ہیں جو چوروں کو اسمبلی میں آنے سے روکے، کارکن اشیاء کی خریداری ... مزید
-
الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا، پرا نی رابطہ کمیٹی تحلیل نئی کمیٹی کے لئے کا ر کنو ں نے سے نا م ما نگ لئے،کارکنوں کو مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ، ان کا ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دیں یا نہ دیں انہیں فارغ کر دیا جائے گا ، جاوید ہاشمی
-
پیر محل میں راشن کی تقسیم میں بدانتظامی کے واقعہ کا سخت نوٹس ، اسسٹنٹ کمشنر معطل ، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تبدیل ، وزیراعلیٰ کاشیخوپورہ کی متاثرہ بستیوں کا دورہ،جنوبی پنجاب میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ... مزید
-
عصمت اللہ معاویہ تحریک طالبان کا غلط انتخاب تھا،ابوبصیر،وہ ایک حساس ادارے کا جاسوس تھا اور ہے، بیان میں دعویٰ
-
سیلاب میں سب سے زیادہ تباہی پنجاب میں ہوئی، اب تک دو لاکھ 76ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے، این ڈی ایم اے،پنجاب،سٹیٹ اور جی بی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کو اب تک بیس ہزار سے زائد ... مزید
-
پاک فوج کے نائب صوبیدار ملتان میں ریسکیو کارروائی کے دوران شہید
-
شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کے قلعہ پر را کٹ حملہ‘3 اہلکار شہید‘2 زخمی،دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے قلعہ پر 20راکٹ فائر کئے جو ابی کا روا ئی پر حملہ آ ور فرار ، وزیراعظم کی جا نب ... مزید
-
لوگوں کے گھروں میں ما تم ہے مگر اسلام آباد میں پا رلیمنٹ کو نہ ما ننے وا لے خو شیاں منا رہے ہیں او میو زیکل پرو گرام ہو رہا ہے ، خورشید شاہ، شاہ محمود سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرز کی سیا ست نہ کریں ورنہ ... مزید
-
پنجا بی طالبان کی جانب سے پر تشدد کاروائیاں ختم کرنے و تعمیری اور تبلیغی کام کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،پرویز مشرف،دفعہ144 کے نام پر عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کو انکے جمہوری حق ... مزید
-
مظاہرین کی پرامن گھروں کو واپسی کیلئے وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈز مختص ،وزارت خزانہ سے جاری اس رقم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے کا فیصلہ
-
عمران اور قادری کو چھوٹ، باقی قیادت کو مرحلہ وار گرفتارکرنے کی حکمت عملی تیار
-
مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی تباہ کار یاں،لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ،جہاد کونسل کا ریاست میں اپنی عسکری کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان، عالمی برادری باالخصوص مسلم امہ نے فوری طور پر سیلاب میں محصورکشمیری ... مزید
-
وزیر دفاع نے فوج و حکومت کے درمیان اختلاف کی خبروں کو مسترد کر دیا ، فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے جو دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا،خواجہ آصف
-
پنجاب‘ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر آ ج پاکستان کاتین روزہ دورہ کریں گے ،حکومتی ٹیم صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کریگی ،ذرائع
-
پاک بھارت سرحد پر مشترکہ ڈسپلے اور ملاقات مرکز بنانے پر اتفاق،نئی دہلی میں ’عالیشان پاکستان‘ لائف اسٹائل نمائش کا تیسرا روز شائقین کی توجہ کا مرکز رہا، بھا رتی شہریوں نے پاکستانی ملبوسات کی خریداری ... مزید
-
تحریک انصاف نے آزادی مارچ اور دھرنے کیلئے اب تک 49کروڑ روپے کے فنڈز اکٹھے کرلئے ،صرف 27کروڑ روپے گزشتہ چار روز میں اکٹھے کئے گئے
-
کراچی، آئی پی پیز کے واجبات 230 ارب روپے سے زائد تک پہنچ گئے، ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے آئی پی پیز مخمصے کا شکار
-
ایسے کوئی بھی نوٹ جس پر کسی قسم کی تحریر لکھی ہو گی قبو ل نہیں کیا جائیگا، اس نوٹ کی قدر ختم ہو جائے گی،اسٹیٹ بینک
-
طاہر القادری لوگوں کے کرنسی نوٹ ضائع کرانا چاہتے ہیں، پرویز رشید، طاہر القادری کینیڈا کی کرنسی پر نعرے لکھیں اور پھر کیش کرائیں،کرنسی نوٹ پر کوئی تحریر لکھنے کے خلاف باقاعدہ قانون موجود ہے،ردعمل ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.