شمالی کوریا، گرفتار امریکی شہری کو چھ سال قید بامشقت کی سزا

پیر 15 ستمبر 2014 09:17

سےؤل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)شمالی کوریا نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس نے گرفتار امریکی شہری میتھیو ملر کو پیانگ یانگ کیخلاف جارحانہ کارروائیوں کے الزام میں چھ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے شمالی کوریا سے متعلق جارحانہ اقدامات اٹھائے جبکہ وہ گزشتہ اپریل میں سیاح کے طور پر شمال کے علاقے میں داخل ہوا۔ملر کو اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا جب اس نے مبینہ طور پر امیگریشن پر اپنا ویزا پھاڑ ڈالا اور پناہ دئیے جانے کا مطالبہ کیا۔