تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

پیر 15 ستمبر 2014 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی وجہ سے کارکنوں میں تشویش‘ کئی کارکنوں نے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی‘ دھرنے میں مرکزی جگہوں سے دور ہونے کی وجہ سے کئی کارکنان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے‘ پولیس کی جانب سے بھی دھرنے والوں کو ترتیب کے مطابق 100 کے گروپ میں پکڑنے کی حکمت عملی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کی عدم موجودگی میں کارکنوں کے حوصلوں میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی لیکن کارکنوں کی جانب سے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے ضروری تدابیر کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :