چوہدری پرویز الہی کا تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ بہتر سودا ہوا ہے ،پرویز رشید ،مسلم لیگ ق دھرنے میں ادھار کارکن مانگ کا لاتی تھی،میڈیا سے گفتگو

پیر 15 ستمبر 2014 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلا عات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز لہی کا تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بہتر سودا ہوا ہے ،مسلم لیگ ق دھرنے میں ادھار کارکن مانگ کا لاتی تھی اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی کو دھ ہے کہ ان کی جماعت کے کارکن کی گرفتاریا ں میڈیا نہیں دیکھا رہا کیونکہ ان کے کارکن دھرنے میں ادھار مانگ کر لائے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے کارکن کہیں نظر ہی انہیں آرہے اس لیے چوہدری برادران بیساکھیوں کا سہارا تلاش کر رہے ہیں کیونکہ انہوں پرویز مشرف کا ساتھ دے کر قوم کے ساتھ زیادتی کی تھی انہوں نے کہا کہ ہردن ایک نئی تاریخ لکھی جارہی ہے ہر کسی کا کردار قوم کے سامنے ہے