ڈی آئی خان میں پولیس مقابلہ‘ دو دہشت گرد ہلاک

پیر 15 ستمبر 2014 08:52

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لونی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں منگی گروپ کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لونی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں منگی گروپ کے دو دہشت گرد سلیم خان اور شاہ جی ہلاک جبکہ دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا اور سکیورٹی بڑھادی۔

متعلقہ عنوان :