مسلسل دوروں سے شہبازشریف کی صحت متاثر ہونے لگی،ڈاکٹروں کا وزیراعلیٰ کو کم از کم 5گھنٹے آرام کا مشورہ، شہباز شریف نے مشورہ ٹھکرادیا

پیر 15 ستمبر 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) سیلاب متاثرین اور دھرنوں کی صورتحال پر دورے اور مسلسل بریفنگ‘ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی صحت متاثر ہونے کا امکان ہے‘ فیملی ڈاکٹروں نے روزانہ پانچ گھنٹے آرام کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سیلاب متاثرین کے حوالے سے کئے گئے مسلسل بریفنگ اور دوروں کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہونے کا خطرہ ہے جس کی وجہ یہ بھی ہے کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ صرف دو گھنٹے آرام کررہے ہیں جبکہ ان کے خاندانی معالجین نے انہیں روزانہ پانچ گھنٹے لازمی آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم وزیراعلی پنجاب نے ڈاکٹروں کا مشورہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو سیلاب میں ڈوبتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ دورے کرتے رہیں گے، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی کمر میں درد کی وجہ سے معالج انہیں آرام کا مشورہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :