ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی قیادت کسی سینئر کھلاڑی کو سونپی جا ئے ،سینئر حکام کا چیئرمین پی سی بی کو مشورہ، میگا ایونٹ میں ٹیم کو متحد رکھنے کیلئے یہ اقدا م نا گزیر ہے شا ہد آ فریدی بہتر ین آ پشن ہے‘ حکام

پیر 15 ستمبر 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی قیادت کسی سینئر کھلاڑی کو سونپنے پر زور‘ بورڈ کے سینئر حکام نے چیئرمین پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ میگا ایونٹ میں ٹیم کو متحد رکھنے کیلئے قیادت جونیئر کی بجائے کسی تجربہ کار کھلاڑی کو سونپی جائے جس کے بعد شاہد آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا نیا قائد بنانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں محمد حفیظ نے ٹیم کی قیادت کسی سینئر کھلاڑی کو دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے چیئرمین پی سی بی پر زور دیا ہے کہ ٹیم کو بڑے ایونٹ میں کامیابی دلوانے اور متحد رکھنے کیلئے کسی سینئر کھلاڑی کو قیادت سونپ دی جائے تاہم ٹی 20 سکواڈ میں شامل شاہد خان آفریدی کو ٹیم کا قائد بنانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خان آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں کو دیکھ کر بورڈ کے سینئر حکام شاہد خان آفریدی سے زیادہ امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :