این ایف سی ایوارڈکے تحت واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر صوبوں کا وفاق سے احتجاج،حتمی فیصلہ کی خاطر جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

پیر 15 ستمبر 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) این ایف سی ایوارڈکے تحت واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر صوبوں نے وفاق سے احتجاج کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ترقیاتی عمل متاثر ہورہا ہے‘ جلد ادائیگی کی جائے تاہم وفاقی حکومت نے کے پی کے کے علاوہ باقی صوبوں کو آئندہ ہفتے واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبوں کو یقین دہانی کرادی ہے اور اس مقصد کے لئے حتمی فیصلہ کی خاطر جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ وفاقی وزارت خزانہ نے حکومت کو بتایا ہے کہ صوبے این ایف سی ایوارڈ کے تحت واجبات کی ادائیگی کا تقاضا کررہے ہیں اس حوالے سے کیا کرنا ہے جس پر حکومت نے انہیں ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخواہ کے علاوہ باقی صوبوں کو مرحلہ وار ادائیگی کردی جائے۔ سب سے پہلے صوبہ سندھ‘ دوسرے نمبر پر بلوچستان اور آخر میں پنجاب کو ادائیگی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :