سارا ملک سیلاب سے پریشان،حکومت نے بجلی کے زائد بلوں سے30 ارب کما لئے ، زیادہ قیمت لگا کر جو پیسے وصول کئے گئے وہ عوام کو واپس بھی نہیں مل سکیں گے،ماہرین،عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں کا شدید تشویش کااظہا ر،اووربلنگ کا سارا ملبہ وزیر پانی و بجلی کی بجائے سیکرٹری نرگس سیٹھی پر ڈالے جانے کا امکان

پیر 15 ستمبر 2014 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)سارا ملک دھرنوں اور سیلاب کی وجہ سے پریشان جبکہ وزارت پانی و بجلی نے اووربلنگ سے30 ارب روپے کما لئے ہیں اور ماہرین کے مطابق زیادہ قیمت لگا کر جو پیسے وصول کئے گئے وہ عوام کو واپس بھی نہیں مل سکیں گے جس پر عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے شدید تشویش کااظہا رکیا ہے۔اووربلنگ کا سارا ملبہ وزیر پانی و بجلی کی بجائے سیکرٹری نرگس سیٹھی پر ڈالے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نرگس سیٹھی کے احکامات کی غلط تشریح کر کے بجلی کمپنیوں نے اوورلنگ اور اربوں روپے کما لئے ۔

عام صارف کو8 روپے یونٹ کی بجائے18 روپے فی یونٹ چارج کئے گئے اور30 ارب روپے کما لئے گئے ۔واردات اگست اور ستمبر کے بلوں میں کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی بلوں میں بے تحاشہ اضافہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔وزیر اعظم نے اس پر رپورٹ بھی طلب کی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سارا ملبہ نرگس سیٹھی کو ڈالے جانے کا امکان ہے اور وزیر اعظم کو بھی رپورٹ میں ان کو ہی موردالزام ٹھہرایا جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :