شام، اسلامک اسٹیٹ نے برطانوی مغوی کا سر قلم کر دیا،داعش نے ویڈیو جا ری کر دی ،بر طا نو ی وزیر اعظم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کرتے تو برطانوی شہری کا سر قلم نہ کیا جاتا‘ آئی ایس کا ویڈیو پیغا م ،ہینز کے قا تلو ں کو انصا ف کے کٹہر ے میں لا ئیں گے‘ کیمرو ن

پیر 15 ستمبر 2014 09:09

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) شا م میں بر سر پیکا ر تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے برطانوی شہری ڈیوڈ ہینز کا سر قلم کر دیا،ہینز کو گزشتہ برس شام میں اغوا کیا گیا تھا۔ دعش کی جانب سے جاری کی جانے والی اس ویڈیو م کا عنوان ہے”امریکا کے اتحادیوں کے نام “ اور یہ دو منٹ ستائیس سیکنڈ طویل ہے۔ اس ویڈیو میں ڈیوڈ ہینز کے قتل کی ذمہ داری برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پر عائد کی گئی ہے۔

اس پیغام کے مطابق اگر کیمرون اس جہادی تنظیم کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کرتے تو برطانوی شہری کا سر قلم نہ کیا جاتا۔ آئی ایس کی یہ ویڈیو دہشت گردی کی نگرانی کرنے والی ایک نجی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔گزشتہ ہفتوں کے دوران آئی ایس نے تیسرے مغوی کا سر قلم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دو امریکی صحافیوں کو بھی اسی انداز میں قتل کیا جا چکا ہے۔

یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے، جب ابھی جمعے کے روز ہی ہینز کے گھر والوں نے اغوا کاروں سے رحم کی درخواست کی تھی۔اس ویڈیو میں منہ چھپائے ہوئے ایک دہشت گرد برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے، ” تم رضاکارانہ طور پر اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکا کی جانب سے بنائے جانے والے اتحاد کا حصہ بنے ہو بالکل ٹونی بلیئر کی طرح۔

برطانوی وزرائے اعظم میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ امریکا کو ’نہ‘ کہہ سکیں اور تم نے بھی اسی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ وہی دہشت گرد ہے، جو اس سے قبل جاری کی جانے ویڈیوز میں بھی موجود تھا۔ اس دہشت گرد کے بقول اس اتحاد میں شمولیت برطانیہ کی تباہی کے عمل کو تیز کر دے گی اور اس طرح برطانوی شہری ایک ایسی جنگ میں شامل ہو جائیں گے، جسے فتح نہیں کیا جا سکتا۔

اس دہشت گرد نیآئی ایس کے قبضے میں موجود ایک اور برطانوی شہری کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈدیوڈ کیمرون نے امدادی کارکن ہینز کے قتل کو شیطانی عمل قرار دیا ہے۔ ” ایک معصوم اور بے قصور امدادی کارکن کو قتل کرنا ایک گھناوٴنا اور قابل مذمت عمل ہے۔ میرے تمام تر جذبات لواحقین کے ساتھ ہیں، جنہوں نے گزشتہ دنوں کے دوران انتہائی ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔“ کیمرون نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کو واقعی سزا دی جائے گی چاہے جتنا وقت بھی لگ جائے، انہیں ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :