انڈونیشیاء،کشتی ڈوبنے سے 14افراد ہلاک ، 12دیگر لاپتہ

پیر 15 ستمبر 2014 09:15

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)مشرقی انڈونیشیاء کے ساحل پر خراب موسم کے باعث اتوار کے روز ایک کشتی ڈوبی جس کے نتیجے میں کم از کم14افراد ہلاک اور 12دیگر لاپتہ ہوگئے،یہ بات ایک اہلکار نے کہی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سوٹوپو پروو نوگروہو نے کہا کہ لکڑی کی بنی ہوئی طویل کشتی میں 35مسافر سوار تھے جو سولہ جزائر کے پانیوں میں ڈوب گئی جب یہ خراب موسم کے باعث بلند لہروں سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 35مسافر وں میں سے9کو بچا لیاگیا،14ہلاک اور 12ابھی تک لاپتہ ہیں اور مزید کہا کہ پولیس اور فوجی حکام پر مشتمل امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔صو بائی ڈیزاسٹر اہلکار حسن احمد نے کہا کہ تمام مسافر انڈونیشےئن باشندے تھے۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جارہے تھے لیکن راستے میں خراب موسم کی نذر ہوگئے،انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پر کوئی غیر ملکی سوار نہیں تھا،ہم دیگر افراد کی ابھی تک تلاش کیلئے کوشاں ہیں۔انڈونیشیاء کے 17000سے زائد جزیرے ہیں،جن کے درمیان سفر کیلئے انڈونیشیائی باشندے زیادہ تر کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں لیکن ان کا ناقص میری ٹائم سیفٹی ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :