موسم مانیٹر کرنے والے محکمہ موسمیات کے سات میں سے چار ریڈار کی مدت پوری ،محکمہ نے پھر بھی سیلاب کی بروقت اطلاع دے دی، ذرائع

پیر 15 ستمبر 2014 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)موسم کو مانیٹر کرنے کے لئے محکمہ موسمیات کی طرف سے لگائے گئے سات میں سے چار ریڈار اپنی مقررہ مدت پوری کر چکے ہیں تاہم اس کے باوجود محکمہ موسمیات نے حالیہ بارشوں کی قبل از وقت اطلاع کر دی تھی مگر پنجاب حکومت سیلاب سے بچنے کے لئے تدابیر کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محکمہ موسمیات کے سات ریڈار ،کراچی ،اسلام آباد،ڈیرہ اسماعیل خان،رحیم یار خان میں لگائے گئے ہیں ۔موسم کو مانیٹر کر نے والے ریڈار دس سال مقررہ عمر پوری کر چکے ہیں جنہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :