آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی کل پاکستان لائی جائے گی،ٹرافی کو لاہوراور کراچی میں عام لوگوں کیلئے نمائش کیلئے رکھا جائے گا

پیر 15 ستمبر 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی رواں ہفتے (کل منگل) کو پاکستان لائی جائے گی۔ ٹرافی کو لاہور کراچی میں عام لوگوں کیلئے نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی کو رواں ہفتے منگل کو رائل پام کلب لاہور میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ ٹرافی کی مینار پاکستان کے احاطے میں نمائش کی تقریب منعقد ہوگی۔ بعدازاں ٹرافی کو کراچی میں ہونے والے قومی ٹی 20 کپ میں میچ کے دوران نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :