حکومت کی دھرنے میں مو جو د افراد کو گھر واپس جانے کیلئے پرکشش پیشکش ،گھر واپس جانے والوں نقد پیسے اور دیگر اخراجات بھی دئیے جائیں گے،ذرائع

پیر 15 ستمبر 2014 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو دھرنے سے گھر واپس جانے کیلئے پرکشش پیشکش کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ حکومت نے دھرنے سے گھر واپس جانے والوں کیلئے سواری کی سہولت کیساتھ ساتھ ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے دھرنا دینے والوں سے کہا ہے کہ وہ دھرنا چھوڑ کر واپس چلے جائیں انہیں نقد پیسے اور دیگر اخراجات بھی دئیے جائیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ یہاں سے گھر چلے جائیں ان پر قائم مقدمات بھی ختم کردئیے جائیں گے اور انہیں کوئی گرفتار بھی نہیں کرے گا۔